Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi
مزید فرمایا: اے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم نے آپ کو حوضِ کوثَر عطا فرمایا، سب جنّتی آپ کے مہمان ہوں گے، آپ حوضِ کوثَر کے پانی سے سب جنتیوں کی مہمان نوازی فرمائیں گے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ تمنّا کرتے ہیں:
گدا بھی منتظر ہے خُلْد میں نیکوں کی دعوت کا خُدا دِن خیر سے لائے سخی کے گھر ضیافت کا([2])
اللہ کرے کہ ہم گنہگاروں کو بلاحساب جنّت کا داخِلہ نصیب ہو، کاش! جنّت میں آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس ملے اور پاکیزہ مبارَک ہاتھ سے حوضِ کوثَرکا پیالہ نصیب ہو جائے۔
تمنّائے دِلِ اشرف بس اتنی ہے سرِ کوثَر جب آقا جامِ کوثَر دَیں، لبِ اَقْدس لگا کر دیں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! معراج کی اُن تنہائیوں میں رَبِّ کائنات نے مزید عنایت فرمائی کہ اُمّت کیلئے 50 نمازوں کا تحفہ عطا فرمایا۔ بعد میں پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تمنّا پر ان 50 نمازوں کو 5 کر دیا گیا۔ اب یہ پڑھنے میں 5 مگر ثواب کے لحاظ سے 50 نمازیں ہیں۔ ([3])
اے عاشقانِ رسول! نماز کیسی اعلیٰ عبادت ہے کہ پیارے آقا، ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی،مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مِعْراج کی رات جب اپنے ربّ سے ملاقات کے لئے