Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi
قضا نمازوں سے متعلق مفید معلومات شامِل ہیں۔ آج ہی مکتبۃُالمدینہ سے یہ رسالہ حاصِل کیجئے اور اس کا مطالعہ فرمائیے! اللہ پاک ہمیں دین کا علم سیکھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خواب میں دِیدارِ اِلٰہی پانے کا وظیفہ
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا، اللہ پاک نے شبِ معراج اپنے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنے دِیدار کا شرف عطا فرمایا اور صِرْف ایک بار نہیں بلکہ رسولِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک سے زیادہ بار دِیدارِ اِلٰہی کا شرف پایا۔ یہاں یہ بات یاد رکھ لیجئے کہ دُنیا میں جاگتے ہوئے، سَر کی آنکھوں سے اللہ پاک کو دیکھنا، صِرْف و صِرْف ہمارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خصوصی شان ہے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عِلاوہ دُنیا میں کسی کو بھی جاگتی آنکھوں سےدِیدار نہیں ہو سکتا۔ البتہ دُنیا میں خواب کی حالت میں اللہ پاک کا دِیدار نصیب ہونا ممکن بھی ہے اور کئی عُلَمائے کرام کو یہ شرف نصیب بھی ہوا ہے، مثلاً ہمارے امام، امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو خواب میں اللہ پاک کا دِیدار نصیب ہوا،([1]) امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو خواب میں 100 مرتبہ اللہ پاک کا دِیدار کرنے کی سَعَادت نصیب ہوئی۔ ([2])
مدّعا یہ ہے کہ دُنیا میں بھی خواب کی حالت میں اللہ پاک کو دیکھنا ممکن ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے دِل میں اللہ پاک کا دِیدار پانے کا شوق بڑھائیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: مَنْ اَحَبَّ لِقَاءَ اللہ اَحَبَّ اللہ لِقَائَہٗ جو اللہ پاک سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ پاک اس کی