Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

پاکی بیان) کریں گے اور ان کیلئے دعائے مغفِرت کرتے رہیں گے اور چوتھی کے بدلے اُن کیلئے آسمان کے دروازے کھول دوں گا، بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں اُن پر شوق بھری نظر ڈالیں گی *اے موسیٰ( علیہ السَّلام  )! عصرکی 4رَکعتیں احمد ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )اور ان کی اُمّت اداکرے گی تو ساتوں آسمان و زمین میں کوئی فرشتہ باقی نہ بچے گا،سب ہی ان کی مغفرت چاہیں گے اور فرشتے جس کی مغفرت چاہیں میں اُسے ہر گز عذاب نہ دوں گا *اے موسیٰ( علیہ السَّلام  )! مغرب کی 3رَکعت ہیں، انہیں احمد ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )اور اس کی اُمت پڑھے گی(تو) آسمان کے سارے دروازے ان کے لئے کھول دوں گا، جس حاجت کاسُوال کریں گے اُسے پورا ہی کر دوں گا*اے موسیٰ( علیہ السَّلام  )! شفق ڈوب جانے کے وَقت یعنی عشا کی 4رَکعتیں ہیں، انہیں احمد ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )اور ان کی اُمت ادا کرے گی، وہ دنیا اور اس کی ہر چیز سے اُن کے لئے بہتر ہیں، وہ انہیں گناہوں سے ایسا نکال دیں گی جیسے اپنی ماؤں کے پیٹ سے پیدا ہوئے *اے موسیٰ( علیہ السَّلام  )! احمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) اور اس کی اُمت، وُضو کریں گے جیسا کہ میرا حکم ہے، میں انہیں پانی کے ٹپکنے والے ہر قطرے کے بدلے زمین و آسمان کی چوڑائی کے برابر جنّت عطا کروں گا*اے موسیٰ( علیہ السَّلام  )! احمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )اور اس کی اُمت، ہر سال ایک ماہ کے روزے رکھیں گے اور وہ ماہِ رَمضان ہے، میں انہیں ہر دن کے روزے کے بدلے جنت میں ایک شہر دوں گا، اس ماہ میں انہیں نفل کے بدلے فرض کا ثواب دوں گا، اس مہینے میں ان کو لَیْلَۃُ الْقَدْر دوں گا، جو اس مہینے میں شرمندگی و سچائی سے ایک بار توبہ کر ے گا اگر اُسی شب یا اسی مہینے  میں مرگیا اُسے 30شہیدوں کا ثواب عطا فرماؤں گا۔([1])

پڑھتے رہو نماز کہ جنّت میں جاؤ گے                                          ہوگا وہ تم پہ فضل کہ دیکھے ہی جاؤ گے


 

 



[1]... تنبیہ الغافلین، فضل امۃ مُحَمَّد، صفحہ: 293 ملخصاً۔