Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَلْوَداع اَلْوَداع ماہِ رمضان...!!

پیارے اسلامی بھائیو! کچھ ہی دِن پہلے کی بات ہے، عاشقانِ رمضان مُنْتَظِر تھے کہ رمضان شریف آنے والا ہے*رمضان شریف کی تیاری کی جا رہی تھی*اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے والے خوش نصیب عاشقانِ رمضان اپنا شیڈول بنا رہے تھے کہ رمضان شریف کیسے گزارنا ہے؟ اس کے لئے پیشگی اَہْداف بنائے جا رہے تھے* عاشقانِ رمضان کے دِل بےتاب تھے* پھر اللہ پاک کے کرم سے، اس کے فضل سے ایک دِن آیا* رُوح کو مہکانے والی ایک آواز کانوں میں پڑی: مبارک ہو...!! ماہِ رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے* یہ اِعْلان سُنتے ہی دِل خوشی سے مچل گئے*مسجدوں میں بہار آ گئی* تِلاوت کے شوقین تِلاوتِ قرآن میں مَصْرُوف ہوئے*سَحر و افطار میں  رونقیں لگنے لگیں*دیکھتے ہی دیکھتے عشرۂ رحمت اپنی برکتیں لُٹاتا ہوا تشریف لے گیا* پھر عشرۂ مغفرت شروع ہوا*خوش نصیبوں کو رَبِّ رحمٰن و رحیم کی بارگاہ سے بخشش کی خیرات ملی*رمضان شریف کے قدر دانوں نے عشرۂ مغفرت کی برکات حاصِل کیں* پھر جلد ہی عشرۂ مغفرت بھی رُخصت ہوا* اس کے ساتھ ہی جہنّم سے آزادی کا عشرہ آ گیا* اِعتکاف کرنے والے جُوْق دَرْ جُوْق مسجدوں کی طرف بڑھ گئے * اِعتکاف کی رونقیں لگ گئیں* آہ! اب ماہِ رمضان کا یہ آخری عشرہ بھی اختتام کی طرف