Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

مواقع ہیں، بس ہمیں قَدر نصیب ہو جائے۔ ہم ان قیمتی لمحات سے صحیح معنوں میں فائدہ اُٹھانے میں کامیاب ہو جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

رمضان کی یادگار محفوظ رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو!دُنیا کا دستور ہے کہ جب کوئی پیارا ہم سے جُدا ہوتا ہے تو ہم اس کی کوئی یادگار اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں۔اب ہمارا انتہائی پیارا، بہت محبوب مہینا،رَبّ کا مہمان ماہِ رمضان جُدا ہو رہا ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم اس کی یادگار اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

رمضان شریف کی یاد گار کیا ہے؟ 5 وقت مسجد کی حاضِری...!! ویسے تو ظاہِر سی بات ہے کہ نَماز صِرْف رمضان ہی میں نہیں بلکہ سارا سال ہی فرض ہے، مگر ہمارے ہاں بہت افسوسناک صُورتِ حال ہے، رمضان شریف کے تشریف لاتے ہی مسجد خُوب آباد ہو جاتی ہیں مگر جیسے ہی رمضان شریف رُخْصت ہوتا ہے،چاند رات کی عشا کی نَماز ہی میں مسجدیں خالی خالی نظر آنے لگتی ہیں۔اِلْتِجا ہے؛ ماہِ رمضان کی یادگار کے طَور پر ہی سہی ہم نَماز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنا لیں، ماہِ رمضان کی عزّت کی نِیّت سے،اس مہمان کی یادگار کے طَور پر ہم پکّے نَمازی بن جائیں،روزانہ نماز پڑھیں،5 کی 5 ادا کریں بلکہ مسجد میں جماعتِ اُوْلیٰ کے ساتھ نَماز پڑھنے کی پکّی عادَت اپنا لیں۔ کاش!صد کروڑ کاش! مسلمانوں کا بچہ بچہ سچّا پکّا نَمازی بن جائے۔ اے کاش!ہمارایہ ذہن بن جائے کہ ساری نمازیں سارا سال،آئیے!مل کر اِس کا عزم کرتے ہیں”ساری نمازیں ساراسال

ہر عبادت سے برتر عبادت نماز                                                       ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز

یا خُدا تجھ سے عطار کی ہے دُعا!                                                                مصطفےٰ کی پڑھے ساری اُمّت نماز

یا اللہ پاک! ہمیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔