Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain
اہتمام کیا)،اُس دن اُس کا دِل نہیں مرے گا، جس دن (لوگوں کے) دِل مرجائیں گے۔([1])*تمام عاشقانِ رسول خصوصاً اعتکاف کرنے والوں کو چاہیے کہ یہ رات مسجدوں میں اللہ پاک کی عبادت میں گزاریں کہ حضرت ابراہیم نَخَعی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : بزرگا نِ دین رحمۃُ اللہِ علیہ م اعتکاف کرنے والےکیلئے اس بات کوپسند فرماتے تھے کہ عید الفطر کی رات مسجدہی میں گزاریں۔([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! رَمَضان شریف کے بعد شوّال شریف کی آمدآمد ہے۔ خوش نصیب مسلمان اس مہینے میں عید الفطر کے بعد 6 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔آئیے ان روزوں کے فضائل سنتے ہیں تاکہ ہمارا یہ روزے رکھنے اور ان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کا ذہن بنے، چنانچہ*حدیثِ پاک میں ہے: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر 6دن شَوّال میں روزے رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔([3])*جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدشَوّال میں 6روزے رکھے۔ توایسا ہے جیسے عمر بھرکا روزہ رکھا۔([4])*خَلیلِ مِلَّت مفتی محمد خلیل خان برکاتی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:یہ روزے عید کے بعد مسلسل رکھے جائیں تب بھی حَرَج نہیں اور بہتر یہ ہے کہ ہر ہفتے میں 2روزےاور عید کے دوسرے دن ایک روزہ رکھ لے