Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

آقا اعلیٰ حضر ت  رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں :نَماز ِپنج گانہ(یعنی 5 وقت کی نَمازیں )اللہ پاک کی وہ نعمتِ عظمٰی (عظیمُ الشَّان نعمت)ہے کہ اس نے اپنے کرمِ عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائی ، ہم سے پہلے کسی اُمّت کو نہ ملی([1])*یاد رکھئے!ہر مسلمان عاقِل بالغ مرد و عورت پر روزانہ 5 وقت کی نَماز فرض ہے۔اِس کی فرضیت (یعنی فرض ہونے)کا اِنکار کفر ہے۔ جو جان بوجھ کر ایک نَماز ترک کرے ، وہ فاسِق سخت گناہ گار اورعذابِ نار کا حق دار ہے۔([2])

جنت اے بے نَمازیو! کس طرح پاؤ گے؟      ناراض رب ہوا تو جہنم میں جاؤ گے

نَماز کے مختصر فضائِل

امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  کی بڑی ہی پیاری کتاب ہے؛فیضانِ نماز۔اس میں امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  مختلف اَحادیث و رِوَایَات کے مطابِق نماز کے فضائل بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:*اللہ پاک کی خوشنودی کا سبب نَماز ہے*مکی مَدَنی آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی آنکھوں کی ٹھنڈک نَماز ہے*اَنْبِیائے کرام علیہمُ السَّلام کی سنّت نَماز ہے*نَماز اندھیری قبر کا چَراغ ہے*نَماز عذابِ قبر سے بچاتی ہے*نَماز قیامت کی دھوپ میں سایہ ہے*نَماز پُل صراط کے لئے آسانی ہے*نَماز نور ہے*نَماز جنت کی کُنجی ہے*نَماز جہنم کے عذاب سے بچاتی ہے *نَماز سے رَحمت نازل ہوتی ہے *اللہ پاک بروزِ محشر نَمازی سے راضی ہو گا *نَماز دین کا ستون ہے*نَماز سے گناہ مُعاف ہوتے ہیں*نَماز دُعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے*نَماز بیماریوں سے بچاتی ہے *نَماز سے بدن کو راحت ملتی ہے*نَماز سے روزی میں بَرَکت ہوتی ہے*نَماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے *نَماز شیطان کو ناپسند


 

 



[1]...فتاویٰ رضویہ ،جلد:5 ،صفحہ:43۔

[2]...فیضانِ نماز، صفحہ:8۔