Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain
نہیں۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:کسی بھی دینی ضرورت کے لئے چندہ کرنا جائز اور سنّت سے ثابِت ہے([1])مزید فرماتے ہیں:(دینی کاموں کے لئے)چندہ جمع کرنا صحیح احادیث سے ثابت ہے ، اور نیکی کے کاموں کے لئے چندہ کرنا نیکی کی طرف رہنمائی کرنے کی ہی طرح ہے۔ حدیث پاک میں ہے:جو کارِ خیر (نیکی کے کام)کی راہنمائی کرے اُس کو بھی اُتنا ہی اَجر ملتا ہے جِتنا کارِ خیر(نیکی)کرنے والے کو ۔([2])چاند رات اور عید الفطر کے پہلے دن نمایاں مقامات پر فطرے کے بستے لگا کر اس نیک کام میں حصّہ لیا جاسکتا ہے، ذمہ داران سے رابطہ کر کے مقام طے کر لیں اور خوب خوب عطیات جمع کرنے کی کوشش فرمائیں ۔اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
چاند رات کو قافلوں میں سفر کی ترغیب
پیارے اسلامی بھائیو! رمضان شریف کا مہینا اب کچھ دیر کا مہمان رہ گیا ہے اور عنقریب ہم سے رخصت ہونے والا ہے۔پھر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!چاند رات کی آمد آمد ہوگی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! ہر سال اعتکاف کی سعادت پانے والے خوش قسمت اسلامی بھائی اور دیگر عاشقانِ رسول کی ایک تعداد اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے مقدس جذبے سے سرشار ہوکر اس رات کو قافلوں میں سفر کرتی ہے۔ویسے ہے تو یہ بڑا مشکل کام مگر یاد رکھئے نیکی کی دعوت دینا او ر اس کی راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاہے؛ *انبیائے کرام *صحابۂ کرام *نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کیلئے گھروں سے نکلتے *دور دُور علاقوں میں جاتے