Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

کرتےاور سحری سے افطار تک ہر روز ایک قرآن پاک مکمل تلاوت کیا کرتے، یُوں اگر رمضان شریف 30 دِن کا ہوتا تو امام بخاری  رحمۃُ اللہِ علیہ  ایک ماہ میں 41 قرآنِ پاک مکمل کرنے میں کامیاب ہو جایا کرتے تھے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک ہمیں بھی نمازوں اور تلاوت کا ایسا ذوق و شوق نصیب فرمائے۔ ابھی رمضان شریف کے ایک یا دو دِن باقی ہیں، جتنی ہو سکے تِلاوت کیجئے! نمازیں پڑھیئے! نوافِل کی کثرت کیجئے! اور امام بخاری  رحمۃُ اللہِ علیہ  کو ایصالِ ثواب بھی کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

لیلۃ ُالجائِزہ(چاند رات) میں عبادت کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ رمضان ہم سے جُدا ہو رہا ہے، ماہِ ذیشان ہمیں چھوڑ کر جارہا ہے، اس ماہِ مبارک کی ہر گھڑی ہی رحمت بھری ہے، اللہ پاک نے جہاں ہمیں لیلۃ القدر جیسی عظیم رات عطا کی وہیں اس مُبارک ماہ کے فوراً بعد لیلۃ ُالجائِزہ یعنی انعام کی رات بھی عطا فرمائی ہے*اس رات اللہ پاک اپنی رحمتوں کا نزول فرماتا ہے*یہ مغفرت کی رات ہے *یہ رات اپنے ربّ کی عبادت کرنے کی رات ہے کہ جو بندہ اس رات اللہ پاک کی عبادت کرتا ہے اللہ پاک اس پر جنّت کو واجِب کر دیتا ہے۔([2])* جو بندہ اس رات کو اللہ پاک کی عبادت میں گزارے گا اللہ پاک اس کا دِل مُردَہ نہیں فرمائے گا۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس  نے عیدین (یعنی عیدالفطر اورعید الاضحٰی) کی رات طلبِ ثواب کیلئےقیام کیا (نفل نماز پڑھنے کا


 

 



[1]...ہدایۃُ السَّارِی، صفحہ:70  و  72۔

[2]...الترغیب و الترہیب، کتاب العیدین، الترغیب فی احیاء لیلتی العیدین، صفحہ:373، حدیث:2۔