Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain
ہے*نَماز قبر کے اندھیرے میں تنہائی کی ساتھی ہے*نَماز نیکیوں کے پلڑے کو وزنی بنا دیتی ہے*نَماز مومن کی معراج ہے*نَماز کا وقت پر ادا کرنا تمام اعمال سے افضل ہے*نَمازی کے لئے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اُسے بَروزِ قیامت اللہ پاک کا دیدار ہو گا۔([1])
ہر عبادت سے بَرتر عبادت نَماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نَماز
قلبِ غمگیں کا سامانِ فَرحت نَماز ہے مریضوں کو پیغامِ صِحّت نَماز
نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ ربّ سے دلوائے گی تم کو جنت نَماز([2])
پیارے اسلامی بھائیو! نماز ہم پر وقت مقرر میں فرض ہے۔ پارہ: 5، سورۂ نساء، آیت:103 میں اللہ پاک فرماتا ہے:
اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا(۱۰۳)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بےشک نماز مسلمانوں پر مقررہ وقت میں فرض ہے۔
تفسیر صراط الجنان میں ہے: (معلوم ہوا) نماز کے اوقات مقرّر ہیں، لہٰذا لازم ہے کہ ان اوقات کی رعایت کی جائے۔([3])
5نمازوں کا ذِکْر قرآنِ کریم میں
بعض لوگ یہ سُوال پوچھا کرتے ہیں کہ کیا قرآنِ کریم میں پانچوں نمازوں اور ان کے وقتوں کا ذِکْر موجود ہے؟ یہ سُوال ایک مرتبہ سُلطانُ الْمُفَسِّرِیْن، حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما