Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

سے بھی پوچھا گیا تھا۔ کسی نے عرض کیا: کیا قرآنِ کریم میں 5نمازوں کے وقت بیان کئے گئے ہیں؟ فرمایا: ہاں! قرآنِ کریم کی دو آیات میں پانچ کی پانچ نمازوں کے وقت جمع کر دئیے گئے ہیں۔ پِھر آپ نے پارہ:21، سورۂ رُوم کی آیت: 17 اور 18 تِلاوت فرمائی:

فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ(۱۷) وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیْنَ تُظْهِرُوْنَ(۱۸)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو اللہ کی پاکی بیان کرو جب شام کرو اور جب صبح کرو اور اسی کے لئے تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں اور اس وقت جب دِن کا کچھ حصّہ باقی ہو اور جب تم دوپہر کرو!

پِھر حضرت عبد اللہ بن عبّاس   رَضِیَ اللہُ عنہما   نے فرمایا: (اس آیت میں تسبیح سے مراد نماز ہے اور)* شام کی تسبیح سے مراد نمازِ مغرب اور عشا ہے * صبح کی تسبیح سے مراد نمازِ فجر ہے * جب دِن کا کچھ حصّہ باقی ہو، اس وقت کی تسبیح سے مراد نمازِ عصر ہے اور * دوپہر کی تسبیح سے مراد ظہر کی نماز ہے۔ ([1])

حالتِ جنگ میں بھی نماز کی اہمیت

پتا چلا؛ نمازوں کے اَوْقات مُقرَّر ہیں اور ہر نماز کو اس کے مُقَرَّر وقت ہی میں پڑھنا لازم اور ضروری ہے۔ ایک بھی نماز کا وقت گزار دینا یعنی نماز قضا کر دینا بہت سخت گناہ ہے۔([2])بندے کو کیسی ہی مَجْبوری ہو، جب تک شریعت اجازت نہ دے، نماز کو اس کے وقت سے ہٹانا، مثلاً یہ سوچنا کہ ابھی مَصْرُوف ہوں، ظہر کی نماز عصر کے وقت پڑھ لوں گا، مغرب کی نماز عشا کے وقت پڑھ لوں گا، یہ انداز ہر گز ہرگز جائِز نہیں ہے۔


 

 



[1]... تفسیر طبری ، پارہ: 21، سورۂ روم، زیر آیت: 17-18، جلد: 10، صفحہ: 174 ، رقم:27923۔

[2]... بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:700، حصّہ:4 ملتقطاً۔