Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

مدنی چینل پر  روزانہ عصر اور تراویح کی نماز کے بعد مدنی مذاکرہ  فرما رہے ہیں۔تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول ان مدنی مذاکروں میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں*شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو رسالہفیضانِ لیلۃُ القدرکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * مکتبۃُ المدینہ پیش کر رہا ہے ..!!نماز عید کے فضائل و مسائل جاننے کیلئے رسالہ بنام  نماز عید کا طریقہ، اور عید درست انداز میں گزارنے کے حوالے سے بڑا ہی معلوماتی رسالہ  بنام میٹھی عید اور میٹھی باتیں ۔آپ یہ دونوں رسائل مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 15/15روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں! خود بھی مطالعہ فرمائیں، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے  صدقہ فطر دینے کے  چند فضائل  و آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔

صدقۂ فطر  کی فضیلت

اللہ پاک قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

m.¥Çšˆ'F

(پارہ:30، الاعلیٰ:14 و15)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:بیشک جس نے خود کو پاک کر لیا وہ کامیاب ہوگا۔

تفسیر خزائنُ العرفان میں ہے: اِس آیت میں تَزَكّٰى سے مُراد صدقۂ فِطر دینا ہے۔