Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

(1)شَبِ جمعہ کی فضیلت

فرمانِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :بے شک اللہ پاک ہر جمعہ کی رات کے شروع سے لے کر آخر تک اور ہر رات کے آخری تہائی حصہ میں دنیا کے آسمان پر تَجَلِّی فرماتا ہے اور فرشتے کو حکم دیتا ہے،جو یہ اِعلان کرتا ہے * ہے کوئی مانگنے والا کہ  میں اُس کو عطا کروں * ہے کوئی توبہ کرنے  والا کہ میں اُس کی توبہ قبول کروں *ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ میں اُس کو بخش دوں۔ اے نیکی چاہنے والے ! (نیکی کے کام میں)جلدی کراور اے گناہ کے چاہنے والے (گناہ کرنے سے )باز آجا۔([1])

(2)جمعہ کے دن کا وظیفہ

فرمانِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جو شخص جمعہ والے دن فجر کی نماز سے پہلے 3مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلّا هُوَ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ پڑھے، اُس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے، اگرچہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہوں۔([2])



[1]...کتاب النزول للدار قطنی،ذکر الراویۃ عن امیر المؤمنین علی...الخ،صفحہ: 92،حدیث:3۔

[2]...معجم الاَوسط،جلد:5 ،صفحہ: 392،حدیث:7717۔