Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

سر میں مَعْمولی سی چوٹ لگ جائے تو بندہ تڑپ اُٹھتا ہے بلکہ چوٹ لگنا تو دُور کی بات، سَر میں دَرْد ہی شروع ہو جائے تو نیند اُڑ جاتی ہے، زندگی بےمزہ سی لگنے لگتی ہے۔ پِھر سوچئے کہ نمازیں قضا کرنے کی صورت میں اگرہمارا نازک سر فرشتوں نے پتھر سے کچلنا شروع کردیا تو ہمارا کیا بنے گا! کاش! کاش! کاش! سارے مسلمان پکے نمازی بن جائیں۔

توفیق دے الٰہی مجھے تو نماز کی                                                                      صدقے میں مصطَفٰے کے بنے خو نماز کی

جنّت میں داخلہ

سردارِ مکہ، تاجدارِ مدینہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمان ہے:اللہ پاک نے دن بھر میں 5 نمازیں فرض کی ہیں، جو بھی ان کو ادا کرے  اور ناحق ان کو ضائع نہ کرے تو اللہ پاک کے یہاں اس کے لئے وعدہ ہے کہ اللہ پاک اُسے جنّت میں داخِل کرے گا۔([1])

نمازوں کے اوقات کا دھیان رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو! نماز چونکہ وقت باندھا فرض ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ نمازوں کے اَوْقات کا دھیان رکھا کریں۔ حضرت ابودَردا  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے دوستوں سے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں ضَرور قسم کھاؤں گا پھر فرمایا: اللہ کی قسم !جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، بے شک اللہ پاک کی بارگاہ میں سب بندوں سے زِیادہ عظمت والے لوگ وہ ہیں جورات دن سورج اور چاند کا دِھیان رکھتے ہیں۔ دوستوں نے عرض کیا: اے ابودردا! کیا اِس سے مُؤَذِّن مراد ہیں ؟ فرمایا:بلکہ جو بھی مسلمان نماز کے وقت کا خیال رکھتا ہے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ جو بندہ نمازوں کے اَوْقات کا دھیان رکھتا ہے، اللہ پاک کے


 

 



[1]...  مسند امام احمد، جلد:9، صفحہ:325، حدیث:23334۔

[2]...  کتاب الثقات  ، جلد:4، صفحہ:330، حدیث:4799۔