Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

Book Name:Namazon Ke Auqat Aur Un Ki Hikmatain

([1]) یعنی جو بندہ عِیْدُ الْفطر کے موقع پر صدقۂ فِطْر دے کر غریبوں کو عِیْد کی خوشیاں منانے کا موقع فراہَم کرتا ہے ، اس کا دِل ستھرا ہو جاتا ہے اور وہ فلاح و کامیابی تک پہنچ جاتا ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! *صدقۂ فطر ہر مسلمان آزاد  مالکِ نصاب پر جس کا نصاب حاجتِ اَصْلِیہ سے فارغ ہو واجب ہے۔ ([2])  *حدیث پاک میں ہے:جو تمہارے مالدار ہیں اللہ پاک (صدقہ فطردینے کی وجہ سے)انہیں پاک فرما دے گا اور جو تمہارے غریب ہیں تواللہ پاک انہیں (جو صدقہ دیا گیا ہے) اس سے بھی زیادہ دے گا۔([3])*حضرت عبد اللہ بن عمر  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: صدقہ فطر ادا کرنے میں 3 فضلتیں ہیں :(1): روزے کا قبول ہونا(2): موت میں آسانی (3): عذاب قبرسے نجات۔([4])*اہل مدینہ صدقہ فطر اورپانی پلانے سے افضل کوئی صدقہ نہیں جانتے تھے۔([5])*خلیلِ ملّت حضرت علامہ مفتی محمد خلیل خان برکاتی  رحمۃُ اللہِ علیہ   فرماتے ہیںـ:صدقہ فطردراصل رَمضان شریف کے روزوں کا صدقہ ہے تاکہ لغو اور بے ہودہ کاموں سے روزے کی طہارت ہو جائے اور ساتھ ہی غریبوں، ناداروں کی عید کا سامان بھی اور روزوں سے حاصل ہونے والی نعمتوں کا شکریہ بھی۔([6])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور امیرِ اہلسنت  مولانا محمد الیاس قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ    کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں


 

 



[1]...تفسیر خزائن العرفان، پارہ:30، الاعلیٰ، زیرِ آیت:14، صفحہ:1099۔

[2]...بہارِ شریعت،جلد:1 ، صفحہ:935 ،حصہ:5۔

[3]...ابو داود، کتاب الزکاۃ، باب من روی نصف صاع من قمح، صفحہ:265، حدیث:1619۔

[4]... المبسوط للسرخسی، کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ الفطر، جلد:2، صفحہ:114 ۔

[5]... تفسیر طبری، پارہ:30، سورۂ اعلی، زیرِ آیت:14، جلد:12، صفحہ:547، حدیث:36992۔

[6]... ہمارا اسلام، حصّہ:7، صفحہ:87۔