Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq
اَصْحَابِیْ بِیْ خُلُقًا بےشک عثمان اَخْلاق میں مجھ سے بہت مشابہت رکھنے والے صحابی ہیں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیسی پیاری فضیلت ہے...!! عظیم اَخْلاق والے رسول، رسولِ مَقْبُول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَخْلاق کیسے ہیں؟ اللہ پاک نے فرمایا:
وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ(۴) (پارہ:29، القلم:4)
تَرْجمہ ٔکَنْزُالعِرْفان:اور بیشک تم یقیناً عظیم اخلاق پر ہو
سُبْحٰنَ اللہ! یہ عظیم اَخْلاق جو رَبِّ کریم نے اپنے مَحْبُوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرمائے ہیں، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ ان پاکیزہ اَخْلاق سے بہت بڑا حصّہ پانے والے صحابی ہیں۔
خَلق پہ لُطفِ خُدا، حضرتِ عثمان ہیں جملہ مرض کی دَوا، درد کے دَرمان ہیں
آپ مَمْدُوحِ جہاں، خلقِ خُدا مَدح خواں کیا ہے اَگر بَدگُماں چند بے ایمان ہیں
حق نے وہ رتبہ دیا تم غنی ہم سب گدا کیا کہوں میں تم ہو کیا، عقل و دل حیران ہیں
تم غنی سالکؔ گدا، اِک نظر بہرِ خدا آپ جہاں کے لئے رحمتِ رحمٰن ہیں([2])
وضاحت: حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہکی ذات گویا ؛مخلوق پر اللہ پاک کا لُطف و کرم ہے اور ہر جملہ بیماریوں کی دوا ہے، آپ کی شان و عَظمت سارا جہاں بیان کر رہا ہے ، چند بے ایمان لوگ اگر آپ کی شَان کے انکاری ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، اللہ پاک نے آپ کو غنی اور ہمیں آپ کا منگتا بنایا ہے ، میری تو عقل حیران ہے کہ میں اس سے زیادہ آ پ کی شان میں کیا کہوں ، آپ غنی ہیں! یہ سالکؔ (یعنی مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ )آپ کے دَر کا