Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

بڑھ کر حیا کرنے والے ہیں۔([1])

یا الٰہی! دے ہمیں بھی، دولتِ شرم و حیا        حضرتِ عثماں غنی، با حیا کے واسِطے

فرشتے اُن سے حیا کرتے ہیں

مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رَضِیَ اللہ عنہا   فرماتی ہیں: ایک مرتبہ نبی  کریم، رؤفٌ  رحیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف فرما تھے، آپ کی پنڈلی مُبارَک سے کپڑا ہٹا ہوا تھا، اس دوران حضرت ابو بکر صدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ حاضِر ہوئے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اِسی اَنداز پر تشریف فرما رہے، پِھر حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ حاضِر ہوئے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اِسی اَنداز پر تشریف فرما رہے، پِھر حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ حاضِر ہوئے تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پنڈلی مُبارَک کو ڈَھانپ لیا، سَیِّدہ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا   فرماتی ہیں: ان کے جانے کے بعد میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میرے والدِ محترم آئے، آپ اِسی طرح تشریف فرما رہے، عمر آئے، آپ پھر بھی اِسی طرح تشریف فرما رہے، جب عثمان آئے تو آپ نے پنڈلی مُبارَک  ڈھانپ لی، اس میں کیا حکمت ہے؟ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اَلَا اَسْتَحْیِیْ مِنْ رَجُلٍ تَسْتَحْیِ مِنْہُ الْمَلَائِکَۃُ کیا میں اُس شخص سے حیا نہ کروں! جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ ...!! آپ ایسے باحیا ہیں کہ فرشتے بھی آپ سے حیا کرتے ہیں۔

اللہ  پاک حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے صدقے ہمیں بھی حیاء کی دولت نصیب فرمائے۔


 

 



[1]... جامع صغیر، صفحہ:235، حدیث:3869۔

[2]... مسلم، کتاب فضائل الصحابہ، باب من فضائل عثمان...الخ، صفحہ:937، حدیث:2401۔