Usman e Ghani Ke Akhlaq

Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

ہے، ان کو سکھائیں۔ افسوس ! * آج مُعَاشرے میں طلاقیں بڑھ رہی ہیں * مغربی ثقافت کو ہمارا مُعَاشرہ تیزی کے ساتھ اپناتا چلا جا رہا ہے * باقاعِدہ پلاننگ کے ساتھ عورتوں کو اُن کے شوہَروں سے بَاغِی بنایا جا رہا ہےاور نتیجۃً خاندانی نظام دَرْہَم بَرہَم ہوتا جا رہا ہے، ہمیں اس بات کا اِحساس کرنا چاہئے، اَفسوس کی بات ہے! * آج بیٹی اگر میکے آ کر اپنے سُسرال والوں اور شوہَر کی بُرائی کرتی ہے، اُن کی غیبت کرتی ہے تو اسے ٹوکا نہیں جاتا، اُلٹا اس کو مزید بھڑکایا جاتا ہے، یہ بہت افسوسناک صُورتِ حال ہے، ان وُجُوہات کی بنا پر * خَاندانوں کے خَاندان تباہ ہو رہے ہیں * بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، ہمیں سمجھنا چاہئے، بالخصوص جو بیٹیوں کے والدین ہیں، انہیں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اس مبارَک انداز سے سبق لینا چاہئے۔

امیرِ اہلسنت کی اپنی شہزادی کو نصیحت

الحمد للہ! عاشقِ سنّت امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ، نُورِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اداؤں کو اپنانے والے ہیں، آپ نے اپنی شہزادی کو جو نصیحتیں فرمائیں، ان میں چند نصیحتیں یہ بھی تھیں، فرمایا: (1):شوہر کی طرف سے ملنے والا ہر حُکم جو خلافِ شرع نہ ہو،بجا لانا ضَروری ہے (2):اپنے شوہر اور ساس کا کھڑے ہو کر اِستقبال کیجئے اور کھڑے ہو کر ہی رُخصت بھی کیجئے (3):اپنے لئے کسی قسم کا سُوال اپنے شوہر سے کر کے ان پر بوجھ مت بننا۔ہاں اگر وہ مقرر کر دہ حقوق ادا نہ کریں تو مانگ سکتی ہیں۔([1])


 

 



[1]... صحابیات اور نصیحتوں کے مدنی پھول، صفحہ:116و 117 خلاصۃً۔