Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

اَکْرِمِیْہِ فَاِنَّہٗ مِنْ اَشْبَہِ اَصْحَابِیْ بِیْ خُلُقًا یعنی بیٹی! عثمان کی عزّت کیا کرو! بےشک وہ اَخْلاق میں مجھ سے بہت مشابہت رکھنے والے صحابی ہیں۔ ([1])

بیٹیوں کو شوہَر کی عزّت سکھائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک سے ہمیں 2باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں:(1):پہلی بات تو یہ دیکھئے! کہ سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی شہزادی صاحبہ کو شوہَر کی عزّت سکھائی، فرمایا: اَکْرِمِیْہِ بیٹی! اپنے شوہَر (عثمانِ غنی) کی عزّت کیا کرو!

اس سے پتا چلا کہ جو بیٹیوں والے ہیں اور بیٹیاں اللہ پاک کے کرم سے اپنے گھروں کی ہو چکی ہیں، انہیں چاہئے کہ اپنی بیٹیوں کو شوہَر کی عزّت کرنا سکھائیں، اُنہیں تلقین کریں، انہیں شوہَر کی اَہمیت و فَضیلت بتایا کریں۔ اسلام میں شوہَر کے کتنے حقوق رکھے گئے ہیں، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: * عَوْرَت پر سب آدمیوں سے زِیادہ حق اس کے شَوہَر کا ہے اور مرد پر اس کی ماں کا۔ ([2]) * اگر میں کسی کو حکم کرتا کہ غیر ِخدا کو سجدہ کرے تو حکم دیتا کہ عَوْرَت اپنے شَوہَر کو سجدہ کرے، قسم اس کی جس کے قبضے میں مُحَمَّد (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کی جان ہے! عَوْرَت اپنے پرور دگار کا حق ادا نہ کرے گی جب تک شَوہَر کے کُل حق ادا نہ کرے۔([3]) * عَوْرَت ایمان کی لذّت نہ پائے گی،  جب تک حقِ شَوہَر ادا نہ کرے۔ ([4])

اندازہ کیجئے! یہ شوہَر کے حقوق ہیں، جو ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بیان فرمائے ہیں، یہ حقوق اپنی شادِی شُدہ بیٹیوں کو اور جن کی شادِی بہت قریب


 

 



[1]... معجم کبیر، صفۃ عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ عنہ، جلد:1 صفحہ:42، حدیث:97 ۔

[2]...مستدرك، كتاب البر والصلۃ، اعظم الناس حقا...الخ، جلد:5، صفحہ:244، حدیث:7418۔

[3]...ابن ماجہ ، كتاب النكاح، باب حق الزوج على المراۃ، صفحہ:297، حدیث:1853۔

[4]... مستدرك، كتاب البر والصلۃ، حق الزوج على الزوجۃ، جلد:5، صفحہ:240، حدیث:7405۔