Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq
اِکلوتابیٹا تھا،غَلَط صحبت کے سبب چَرَس کا عادی بن گیا،گھر سے باہَر رَہنا اس کا معمول تھا، جس وجہ سے اس کے والدین بہت پریشان تھے۔ایک دن ایک اسلامی بھائی نے اُس نوجوان کو سمجھاتے ہوئے اُسے 63 دن کے مَدَنی تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دی، خوش قسمتی سے اُس نے ہامی بھر لی اور تربیتی کورس میں شریک ہو گیا۔
الحمد للہ! چند دنوں کے بعد اس نوجوان کا گھر فون آیا کہ تربیتی کورس میں بڑا لطف آرہا ہے، مزید یہ کہ میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر لی ہے،اب میں باجماعت نَمازیں ادا کررہا ہوں،سنّتیں سیکھ رہا ہوں اور مجھے بَہُت سُکون مل رہا ہے۔الحمد للہ !مَدَنی تربیتی کورس سے واپَسی پر وہ واقعی بدل چکا تھا۔چہرے پر داڑھی اور سر پر عمامہ سجا ہوا تھا۔
اسلامی بھائی کا مزید کہنا ہے کہ اس نوجوان کی والِدہ رَو رَو کر دعوتِ اسلامی والوں کو دعائیں دیتی ہے کہ اللہ پاک انہیں سلامت رکھے کہ ان کی کوششوں سے میرا بگڑا ہوا بیٹا نیک بن گیا۔
عطائے حبیبِ خدا دِینی ماحول ہے فیضانِ غوث و رضا دِینی ماحول
اگر سنَّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ تم آ جاؤ دیگا سکھا دِینی ماحول([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام ”فیضانِ حدیث“Play Store اور App Store پر پیش کردی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں آپ کو حدیث پاک کی مشہور کتابیں مثلاً * مِشْکٰوۃُ