Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی زوجۂ محترمہ فرماتی ہیں: آپ رَضِیَ اللہ عنہ ساری رات عبادت کیا کرتے اور ایک رکعت میں پُورے قرآن کی تلاوت کرتے تھے۔([1])

حضرت زُبَیْر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ ہمیشہ روزہ رکھتے، ابتدائی رات میں کچھ دیر آرام کرتے، پھر ساری رات عبادت میں گزار دیا کرتے تھے۔([2]) حضرت عبد الرحمٰن تیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک رات میں کعبہ شریف کے قریب تھا، میں نے عشا کی نماز پڑھی، پھر مقامِ ابراہیم کے پاس کھڑا ہو گیا، اتنے میں اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ تشریف لائے، آپ نے سورۂ فاتحہ سے قرآنِ کریم کی تلاوت شروع کی اور تلاوت کرتے گئے، کرتے گئے، یہاں تک کہ پُورا قرآنِ کریم مکمل ختم کر لیا۔([3])

کاش! اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے صدقے قرآنِ کریم کی محبّت نصیب ہو جائے، کاش! ہم بھی دِن رات قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے والے بَن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

بیان کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے پیارے پیارے اَخْلاق سُنے * آپ پکّے ایمان والے تھے * ساری زندگی تقویٰ اختیار کئے رہے * بہت ہی حیا والے تھے * اللہ پاک کی رضا کے لئے بےقرار رہنے والے تھے


 

 



[1]...الزہد امام احمد، زُہد عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ عنہ، صفحہ:167، حدیث:673۔

[2]...مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب صلاۃ التطوع ، باب  من کان یامر ...الخ، جلد:2، صفحہ:173، حدیث:6۔

[3]...زُہد لابن المبارک، باب فضل ذکر اللہ،  الجز العاشر، صفحہ:362، حدیث:1276  خلاصۃً۔