Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq
(1) ایک ہزار د ن تک نیکیاں
جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])
(2) گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ پاک ہے، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ)
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])
جمعہ اور شبِ جمعہ کی فضیلت پر 2 اَحَادِیث مُبَارکہ
(1) شبِ جمعہ کی فضیلت
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:بے شک اللہ پاک ہر جمعہ کی رات کے شروع سے لے کر آخر تک اور ہر رات کے آخری تہائی حصہ میں دنیا کے آسمان پر تَجَلِّی فرماتا ہے اور فرشتے کو حکم دیتا ہے جو یہ اِعلان کرتا ہے * ہے کوئی مانگنے والا کہ اُس کو عَطا کروں * ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ میں اُس کی توبہ قبول کروں * ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ اُس کو بخش دوں۔ اے نیکی کے چاہنے والے !(نیکی کے کام میں)جلدی کر اور اے گناہ کے چاہنے