Usman e Ghani Ke Akhlaq

Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

* دُنیا سے بےرغبتی رکھنے والے تھے * مُعاف فرمانے والے تھے * بہترین تاجِر تھے، خرید و فروخت میں آسان مُعَاملہ کرنے والے تھے * نیک تھے، عبادت گزار تھے * کثرت سے نوافِل پڑھنے والے * تِلاوتِ قرآنِ مجید کرنے والے تھے۔

اس کے عِلاوہ بھی آپ کے بہت سارے پیارےپیارے اَخلاق ہیں، اللہ پاک ہمیں بھی ایسے پاکیزہ اَخْلاق اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ 18 ذو الحج یومِ عثمانِ غنی ہے۔ اس دِن گھروں میں، دُکانوں پر، دفتروں وغیرہ میں آپ کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیجئے! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العَالِیَہ  کا بہت ہی پیارا رسالہ ہے: کراماتِ عثمانِ غنی۔ یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب فرمائیے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ

www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! خُود بھی پڑھیئے! گھر والوں کو بھی پڑھ کر سُنائیے! یومِ عثمانِ غنی کے موقع پر اس رسالے کا درس دیجئے! دوست احباب کو بھی پڑھنے کا ذِہن دیجئے! ممکن ہو تو یہ رسالہ تقسیم کر کے ثواب کمائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! فیضانِ عثمانِ غنی نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔ 

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدنی کورسز

پیارے اسلامی بھائیو!الحمد للہ !آج کے اس پُر فتن دَور میں عاشقانِ رَسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں ۔ یہ ماحول جہاں * اللہ پاک کے اَحْکامات  * اس کے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سنّتوں کا پابند بناتا ہے  * وہیں صحابہ و اہل بیت رَضِیَ اللہ عنہم کی محبّت  کے جام بھی بھر بھر کر پلاتاہے۔اپنے عقائد و اعمال کے تحفظ کے لئے اس دینی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہے!دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں