Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

امیر اہلسنت کی دولہا دولہن کو نصیحتیں

اس کے ساتھ ساتھ امیر اہلسنّت نے دولہا دولہن کو بھی اپنی پیاری پیاری نصیحتوں سے نوازاہ ہے جو یقیناً  خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے بہت اہم ہیں ، چنانچہ  دولہا کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: * زوجہ کی بَد اخلاقی پر صبر کیجئے * اہل و عیا ل کو ضروری  عِلْمِ دین سکھائیے * زوجہ کو بے پردگی سے بچائیے * نرمی اپنائیے * ساس بہو کے جھگڑے میں انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑئیے۔([1])

دولہن کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: * ساس نند سے کسی صورت نہ بگاڑئیے * ساس کو اپنی ماں تصور کیجئے * کسی قسم کی بد سلوکی پر صبر کے ساتھ  ، حکمت عملی سے اس کا حل کیجئے * نرمی اپنائیے * کسی کا غصّہ بچوں پر مت نکالیے * سُسرال والوں کے حق میں دعا سے غفلت مت کیجئے * شرعی پردے کا اہتمام کیجئے * خاموشی کی عادت بنائیے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! کیسی پیاری پیاری نصیحتیں ہیں، مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ہے: سُنّت نکاح۔اس رسالے میں اس طرح کی اَور بھی کئی نصیحتیں موجود ہیں، مشورہ ہے کہ یہ رسالہ خُود بھی ضرور پڑھ لیجئے! اور اگر شادِی شُدہ اَوْلاد ہے تو انہیں بھی لازمی پڑھائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھر اَمن و سُکون کا گہوارہ بن جائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔

(2):عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے پیارے اَخْلاق

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ پاک سُنی، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی شان بیان کرتے ہوئے فرمایا: اِنَّہٗ مِنْ  اَشْبَہِ


 

 



[1]...تذکرہ امیر اہلسنّت قسط:3،  سنّت نکاح ، صفحہ:53 تا57 ملتقطاً بتصرف۔

[2]...تذکرہ امیر اہلسنّت قسط:3،  سنّت نکاح ، صفحہ:62، 63 ملتقطاً بتصرف۔