Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq
ہے، عِشْقِ رسول کی کمی ہوتی ہے اور یُوں وہ غیر مسلموں کی صحبت کی وجہ سے، ان کے مذہبی تہواروں میں شریک ہو کر بعض دفعہ ایمان کا سودا کر چکے ہوتے ہیں، کُفْر کے اندھے کنویں میں گِرْ چکے ہوتے ہیں اور ان کو اپنی دَوْلتِ ایمان لُٹ جانے کا اِحْسَاس تک نہیں ہوتا۔
اللہ پاک حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے صدقے ہمیں پکّا، بہت ہی پکّا ایمان نصیب فرما دے۔
مسلماں ہے عطاؔر تیری عطا سے ہو ایمان پر خاتمہ یا اِلٰہی!([1])
امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ایک زبردست اور اپنے موضوع پر نایاب کتاب ہے: کُفْرِیَہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب۔ اُردو زبان میں اس موضوع پر اتنی تفصیلی کتاب ملنا بہت مشکل ہے۔ یہ کتاب ہر گھر بلکہ ہر فرد کی ضرورت ہے۔ صرف 675 صفحات ہیں اور اس میں کفریہ کلمات کے بارے میں ایسی ایسی معلومات ہیں کہ جو پڑھتا ہے وہی جانتا ہے۔ آج ہی مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً یہ کتاب طلب کیجئے، چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خود بھی پڑھئے! دوسروں کو اس کی ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(2):عثمانِ غنی حیا والے ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے پیارے پیارے اَخْلاق میں سے ایک پیارا خُلْق حیا بھی ہے۔آپ اُمّت میں سب سے بڑے حیادار ہیں۔ جی ہاں! حدیثِ پاک میں ہے: حیا ایمان سے ہے اور عثمان رَضِیَ اللہ عنہ میری اُمّت میں سب سے