Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq
منگتا ہے ، اللہ کے لئے ہمارے حال پر نظر کرم فرمائیے ۔
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے پیارے اَوْصاف اور پاکیزہ اَخْلاق کیسے ہیں؟ آئیے! چند ایک سُنتے ہیں:
(1):عثمانِ غنی پکّے ایمان والے ہیں
حضرت ثابِت بن عبدُ اللہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ کی خِدْمت میں ایک شخص حاضِر ہوا، عرض کیا: اے اَمِیُر الْمُؤمِنِین! میں مدینۂ پاک واپس جا رہا ہوں، وہاں کے لوگ مجھ سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے مُتَعَلِّق پُوچھ رہے تھے، انہیں کیا جواب دُوں؟ فرمایا: انہیں بتانا کہ یہ آیتِ کریمہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ پر مکمل فِٹ آتی ہے (آیت کونسی ہے؟ پارہ: 7، سورۂ مائدہ کی یہ آیت): ([1])
اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْاؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠(۹۳)
(پارہ:7، المائدہ:93)
تَرْجمہ ٔکَنْزُالعِرْفان: ایمان رکھیں اور اچھے عمل کریں پھر ڈریں اور ایمان رکھیں پھر ڈریں اور نیکیاں کریں اور اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے
یعنی اے سُوال کرنے والے: جب تم مدینے پہنچو تو وہاں والوں کو بتانا کہ عثمان وہ عظیمُ الشّان ہیں * جنہوں نے ایمان قبول کیا * نیک اَعْمال کیے * ساری زندگی ایمان پر ثابت قدم رہے * ساری زندگی تقویٰ اپنائے رہے * اللہ پاک سے ڈرتے رہے * آپ ایسے نیکوکار ہیں جن سے اللہ پاک محبّت فرماتا ہے۔
محبوبِ مصطفےٰ بھی ہے عثمانِ ذُوالنّورین اِک پیکرِ سخا بھی ہے عثمانِ ذُوالنّورین