Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

کے بارے میں سُوال ہوا تو فرمایا: عثمان وہ ہیں کہ انہیں فرشتے ذُوْالنُّوْرَیْن کہتے ہیں، رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے داماد ہیں، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے انہیں جنَّت کی خوشخبری دی۔([1])

نبی کے نور دو لے کر وہ ذُو النُّوْرَیْن کہلائے              انہیں حاصِل ہوئی یوں قربتِ محبوبِ رحمانی([2])

 * اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی کَثْرتِ رائے سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے، 12 سال تک آپ خلیفہ رہے،40 دن کے سخت مُحَاصرے کے بعد ،   18 ذو الحجہ 35 سن ہجری کو نہایت مظلومیت سے شہید کئے گئے۔([3])

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ اچھے اَخْلاق والے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو!صحابئ رسول حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ بہت بُلند رُتبہ ہیں، آپ کی اُونچی شانوں میں سے ایک شان یہ بھی ہے کہ حُضُورِ اکرم، نُورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کو اپنے اَخْلاق جیسے اعلیٰ اَخْلاق والا فرمایا ہے۔ صحابئ رسول حضرت اَبُو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے: شہزادئ مصطفےٰ حضرت رُقَیَّہ رَضِیَ اللہ عنہا  جو حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی زوجۂ محترمہ ہیں، ایک دِن سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ان کے گھر تشریف لے گئے، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی شہزادی سے فرمایا: بیٹی! تم نے اَبُو عبد اللہ (یعنی عثمانِ غنی ) کو کیسا پایا؟ عرض کیا: وہ بہترین آدمی ہیں۔ فرمایا:


 

 



[1]...معرفۃ الصحابہ، رقم:3، معرفۃ عثمان بن عفان، معرفۃ انہ کام ...الخ، جلد:1، صفحہ:83، حدیث:240۔

[2]...وسائل بخشش، صفحہ:584۔

[3]...نزہۃ القاری، جلد:1، صفحہ:544و 545خلاصۃً۔