Book Name:Usman e Ghani Ke Akhlaq

گوشت کھانا سنّت ہے

2 فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم: (1)گوشت دُنیا اور آخرت کے کھانوں کا سردار ہے۔([1]) (2)گوشت کو چُھری سے کاٹ کر نہیں (بلکہ دانتوں سے )نوچ کر کھاؤ ، یہ زیادہ خُوشگوار ہے۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو!حلال گوشت کھانا بھی سنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے، علمائے کرام فرماتے ہیں:گوشت پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پسندیدہ  ترین کھانا تھا ۔  ([3]) * بکری، مرغی، اُونٹ، خَر گوش، اور مچھلی کا گوشت کھانا  ، آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے ثابت ہے۔([4]) * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو  بکری کی گردن، ([5])  بازو (یعنی اگلی ٹانگوں)، ([6])اور اس کی رَان کا گوشت کھانا  پسند تھا۔([7])

گوشت کے فائدے اور احتیاطیں: * علامہ احمد بن محمد قَسْطَلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں: بکری کا ہلکا ترین گوشت؛ گردن، بازو اور کندھوں کا ہوتا ہے، یہ معدے کیلئے ہلکا اور جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ ([8]) * گوشت جسم کو پروٹین، آئرن، وٹامنB وغیرہ مہیا کرتا ہے  اور وٹامن A اورB  ہڈّیوں، دانتوں، آنکھوں، دماغ اور جِلد کے لئے مفید


 

 



[1]...معجم اوسط، جلد:7، صفحہ:271۔

[2]...ابو داود، کتاب الاطعمۃ، باب فی اکل اللحم، صفحہ:597، حدیث:3778۔

[3]...المواہب اللدنیہ، المقصد الثالث، الفصل الثالث...الخ، النوع الاول...الخ، جلد:2، صفحہ:128 ۔

[4]...المواہب اللدنیہ، المقصد الثالث، الفصل الثالث...الخ، النوع الاول...الخ، جلد:2، صفحہ:130 ۔

[5]...مسند  امام احمد، مسند النساء، جلد:11، صفحہ:168، حدیث:27790۔

[6]...ترمذی، کتب الاطعمۃ، باب ماجاء ای اللحم...الخ، صفحہ:455، حدیث:1837۔

[7]...بخاری، کتاب احادیث الانبیا، باب قول  اللہ تعالیٰ وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا ...الخ، صفحہ:851، حدیث:3340۔

[8]... المواہب اللدنیہ، المقصد الثالث، الفصل الثالث...الخ، النوع الاول...الخ، جلد:2، صفحہ:129 ۔