Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat
لائے * آپ کا نامِ پاک:علی اور والِد صاحب کا نام:عثمان ہے * دَاتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ افغانستان کے علاقے غَزْنی کے رہنے والے ہیں۔ غَزْنی کا ایک مَحَلَّہ ہے: ہجویر۔دَاتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس مَحَلَّے میں رہتے تھے، اسی نسبت سے ہجویری کہلائے * آپ نَجِیْبُ الطَّرَفَیْن یعنی حَسَنی، حُسَیْنی سید ہیں * شروع ہی سے بڑے نیک،عِبَادت کرنے والے اور عِلْمِ دِین کا بہت شوق(Passion) رکھنے والے تھے * دَاتا حضور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے عِراق، شَام، لَبْنَان، آذِرْ بَائیجَان، خُراسان اور تُرْکِستان وغیرہ کئی ممالک کا سَفَر فرمایا، اُس وقت کے بڑے بڑے عُلَما اور صُوفیائے کرام سے عِلْمِ دِیْن سیکھا * تقریباً 34 سال کی عمر مُبارَک میں اپنے پِیر صاحب شیخ ابو الحسن خُتَّلی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے حُکم سے لاہور تشریف لائے * یہاں نیکی کی دعوت کو عام کیا، دِینِ اسلام کا پیغام پھیلایا، لوگوں کو قرآن و سُنَّت کی تعلیم دی، اپنے اَخْلاق سے، کِردار سے، کبھی بیانات (Speeches)فرما کر، کبھی کَرامات دکھا کر بےشُمار کافِروں کو مسلمان کیا، جو پہلے سے مسلمان تھے، انہیں سُنَّتوں کا پیکر بنایا، کئی عالِم بنائے، کئی لوگوں کو اپنی تربیت میں رکھ کر وِلایَت کے بُلند مقامات تک پہنچایا * کم و بیش 30 سال کے عرصے میں آپ نے بَرِّ صغیر (Subcontinent)میں ایک اِنقلاب برپا کر دیا * پختہ قول کے مطابق آپ نے 465 سن ہجری کو اس دُنیا سے پردہ فرمایا * آپ کا مَزار مُبارَک لاہور میں ہے * آپ ہی کی نسبت سے لاہور کو مرکزُ الْاَولیا اور دَاتا نگر بھی کہا جاتا ہے۔
کیا غَرض ،دَر دَر پھروں میں بھیک لینے کیلئے ہے سَلامت آستانہ آپ کا دَاتا پیا
جھولیاں بھر بھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات دِن ہو مِری اُمِّید کا گُلشن ہَرا دَاتا پیا([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد