Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

ہے، آخرت کا طلب گار نہیں ہے، لہٰذا) آخرت میں یہ بُرائی کے ساتھ دَھکّے کھاتا ہوا جہنّم میں ڈال دیا جائے گا۔ اَلْاَمَان ْوَالْحَفَیْظ....!!

مجھے نارِ دوزخ سے ڈر لگ رہا ہے                                               ہو مجھ ناتُواں پر کرم یاالٰہی!

سدا کیلئے ہوجا رَاضِی خُدایا                                                                                               ہمیشہ ہو لُطف و کرم یاالٰہی!

گُناہوں سے بھر پور نامہ ہے میرا                                                   مجھے بخش دےکر کرم یاالٰہی!

(2): اللہ  پاک نے مزید فرمایا:

وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَ سَعٰى لَهَا سَعْیَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ كَانَ سَعْیُهُمْ مَّشْكُوْرًا(۱۹)

(پارہ:15، بنی اسرائیل:19)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور جو آخرت چاہتا ہے اوراس کیلئے ایسی کوشش کرتا ہے جیسی کرنی چاہیے اور وہ ایمان والا بھی ہو تو یہی وہ لوگ ہیں جن کی کوشش کی قدر کی جائے گی۔

یہ دوسری قسم کے لوگوں کا ذِکْر ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو دُنیا کے نہیں بلکہ آخرت کے طَلبگار ہیں، آخرت کی کامیابی کے لئے بھرپُور کوشش کرتے ہیں، دِن رات آخرت ہی کی فِکْر میں گزارتے ہیں، کھانا ملے نہ ملے، نیکی ضرور کرتے ہیں، گھر اپنا ہو یا نہ ہو، عبادت و رِیاضت پر کمر باندھے رکھتے ہیں، بیماری ہو یا صحت ہو،  اللہ  پاک کی طرف سے تَوَجُّہ نہیں ہٹاتے، عیش و عِشرت میں نہیں پڑتے، کھیل کُود میں نہیں پڑتے بلکہ پُورے شوق کے ساتھ، پُوری لگن کے ساتھ، دِل کے اِخْلاص کے ساتھ آخرت کمانے کے لئے محنت کرتے رہتے ہیں۔  اللہ  پاک فرماتا ہے: یہ وہ ہیں جن کی کوشش کی قدر کی جائے گی۔

ان دونوں قسم کے لوگوں کا ذِکْر کرنے کے بعد  اللہ  پاک نے ایک قاعِدَہ کلیہ بیان