Dawateislami Faizan e Raza Hai

Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai

کرام دِینی کتابیں لکھتے ہیں،  الحمد للہ! اب تک تقریبا 937دِینی کتابیں اور رسالے لکھے جا چکے ہیں، اللہ پاک کے کرم سے دعوتِ اسلامی ان مدنی عُلَما کو باقاعدہ تنخواہیں دیتی ہے  (7):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: جو کتابیں لکھی جائیں، انہیں اچھی طرح چھاپ کر ملک بھر میں تقسیم کیا جائے۔ اس فرمانِ رضا پر عمل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی نے اپنا اشاعتی ادارہ مکتبۃ ُالمدینہ قائِم کیا، جہاں بہترین اور خوبصُورت انداز سے کتابیں شائع کی جاتی ہیں، تقسیم رسائِل (یعنی مختلف کتب و رسائِل مفت تقسیم کرنے) کا بھی سلسلہ ہوتا ہے اور کتابیں فروخت بھی ہوتی ہیں (8):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: شہروں میں لوگ موجود ہوں، جہاں جس قسم کے موضوعات کی ضرورت ہو، ان عنوانات پر کتابیں، رسالے لکھے جائیں اور شائع کئے جائیں، اس مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کا پُورا تنظیمی سیٹ اپ ہے، ذیلی حلقے سے لے کر مرکزی مجلسِ شُورٰ ی تک پُورا ایک نظام قائِم ہے، شہر شہر، گاؤں گاؤں ذِمَّہ داران موجود ہیں، فیڈ بیک کا شعبہ قائِم ہے، جس اسلامی بھائی کو اپنے علاقے، شہر  وغیرہ کو دیکھتے ہوئے جس طرح کے مواد کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، فیڈ بیک میں اپنی تجویز لکھواتے ہیں، اس تجویز پر مشاورت ہوتی ہے، پِھر اس کے مطابق کام کیا جاتا ہے (9):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: جو قابِل ہیں مگر کام میں مصروف ہیں، انہیں تنخواہیں دے کر، کمانے کی مصروفیت سے فارغ کر کے دِینی کاموں میں لگائے جائیں۔ الحمد للہ! اس انداز سےبھی دعوتِ اسلامی دِین کی خِدْمت کر رہی ہے، جو جس صلاحیت کے مالِک ہیں اور اپنی صلاحیات دِین کی خِدْمت میں لگا سکتے ہیں، ان کا باقاعدہ تقرر کیا جاتا ہے، تنخواہیں دی جاتی ہیں اور ان کی صلاحیات سے فائدہ اُٹھا کر تقریباً 80 سے زائد شعبہ جات میں دِین کی خِدْمت جاری ہے۔ (10):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: مذہبی اخبار شائع ہوں، جن میں وقتاً فوقتاً موقع کی مناسبت سے مضامین