Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
الاوَّل شریف کی چاند رات سے لے کر 12ربیع الاوَّل تک لہرائیے۔ بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں، ٹرالوں، ٹیکسیوں، رکشوں، ریڑھوں، گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پرمَدَنی پرچم باندھ دیجئے۔اپنی سائیکل، اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔ہر طرف مَدَنی پرچموں کی بہاریں مسکراتی نظر آئیں گی۔عموماً ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اورفضول سے اشعار لکھے ہوتے ہیں۔ہو سکے تو اپنی گاڑیوں پر یہ لکھوایئے: مجھے دعوتِ اسلامی سے پیا ر ہے۔
دعائے عطاّرؔ: یاربِّ مصطَفٰے! جو کوئی اپنی اسکوٹروں پر(صرف آگے کی طرف اور) کاروں، ٹیکسیوں،بسوں،ٹرکوں،ٹرالوں،پانی کے ٹینکوں،ویگنوں،رکشوں،سوزوکیوں وغیرہ پر آگے یا پیچھےیادونوں طرف مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے لکھے یا لکھوائے یا اس کا اسٹیکر لگائے یا لگوائے۔اُس کی گاڑی کی ایکسیڈنٹ (Accident)سے حفاظت فرما اور اس کو بے حساب بخش دے، جو کسی گاڑی والے کو اس کام کیلئے تیّار کرے اُس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
ضَروری احتِیاط:اگرجھنڈے پر سبز گنبد، نقشِ نعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ پھٹے، نہ اُڑ کر زمین پر تشریف لائے۔ اگر ادب نہیں ہو پاتا تو ایسا پرچم مت لہرایئے، 12ربیعُ الاوَّل شریف کا دن جیسے ہی تشریف لے جائے فوراً تمام جھنڈے اور لائٹنگ کا سامان اُتارلیجئے۔ بالخصوص مدَنی مراکزفیضانِ مدینہ و مساجد ِ دعوتِ اسلامی و جامعۃُ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (گرلز،بوائز)ان سے بھی بروقت یہ ترکیب کر لی جائے۔
نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ نبی کا جھنڈا امْن کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
(6):اپنے گھر پر12جھا لروں (یعنی لڑیوں)یا کم ازکم 12بلبوں سے نیزاپنے محلے میں بھی 12دن تک اور اپنی مسجد پر وہاں کے عرف کے مطابق چراغاں(یعنی لائٹنگ) کیجئے۔