Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

اللہ پاک اسے دوزخ سے 40 سال (کی مسافَت کے برابر) دُور فرما دے گا۔([1])  معجمِ کبیر کی روایت میں ہے: جس نے ایک نفل روزہ رکھا، اس کے لئے جنّت میں ایک درخت لگا دیا جائے گا جس کا پھل انار سے چھوٹا اور سیب سے بڑا ہو گا، وہ شہد جیسا میٹھا اور خوش ذائقہ ہو گا، اللہ پاک روزِ قیامت روزہ دار کو اس درخت کا پھل کھلائے گا۔([2])

 جلوسِ میلاد میں شرکت کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جلوسِ میلاد میں بھی خوب دُھوم دھام سے شرکت کرنی ہے * جلوسِ میلاد میں گاڑیاں/موٹر سائیکل/پیدل ہر اندازسے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی جائے * جلوسِ میلاد میں نظم و ضبط(Discipline) کا بھر پُور مظاہرہ کیجئے! * جلوسِ میلاد میں نعتیں اور نعرے وہی چلائیں جوکہ پاکستان مشاورت آفس/ صوبائی آفس سے جاری کئے جائیں * جلوسِ میلاد میں ہر UC/وارڈ/ٹاؤن کے نگران و ذمہ داران اپنا بینر الگ سے بنوائیں جس پر اپنے UC/وارڈ/ٹاؤن کا نام لکھا ہو * 12 ربیعُ الْاَوَّل کے دن بعدِظہر تا عصر جلوسِ میلاد میں تمام ذمہ داران و شعبہ جات والے مرحبا یا مصطفیٰ کی صدائیں لگاتے ہوئے اوّل تا آخر شرکت کریں * شعبے کے 2اسلامی بھائی اپنے شعبے کا بینر لے کر آگے آگے چل رہے ہوں،اس شعبے کے بقیہ اسلامی بھائی ان کے پیچھے پیچھےسروں کو جھکائے،مدنی پرچم اُٹھائے،لبوں پر نعتو ں کے نغمے سجائے نہایت ہی پُر وقاراندازمیں شرکت کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...جمع الجوامع، جلد:7، صفحہ:190، حدیث:22251۔

[2]...معجم کبیر، جلد:8، صفحہ:71، حدیث:15323۔