Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

کی کیا نِرالی شان ہے۔ سینے سے کپڑا بھی نہیں ہٹایا، اُوپَر ہی سے ہاتھ مبارک رکھا ہے، ای، سی، جی بھی ہو گئی، اِیْکو بھی ہو گئی، انجیو گرافی بھی ہو گئی اور عِلاج بھی تجویز کر دیا گیا۔

(6):سونگھنے کی طاقت مبارک

مسلم شریف کی حدیثِ پاک ہے۔ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مسلمان اور غیر مُسْلِم کی رُوح قبض ہونے کا حال بیان کیا، فرمایا: جب مؤمن کی رُوح قبض کی جاتی ہے تو آسمان والے فرشتے کہتے ہیں: آج زمین کی طرف سے کتنی پیاری خوشبو آ رہی ہے اور جب غیر مُسْلِم کی رُوح بدن سے نکالی جاتی ہے تو اس سے بدبُو پھیلتی ہے، اَہْلِ آسمان کہتے ہیں: یہ زمین سے کتنی بُری بُو آ رہی ہے۔ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہ فرمایا تو اپنی چادر مُبارَک کا کنارہ ناک پر ایسے رکھ لیا، گویا کہ آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بدبُو آ رہی تھی۔([1])

اللہ! اللہ! یہ ہے سونگھنے کی طاقت...!! ہم جانتے ہیں، خوشبو ہو یا بدبُو ہو، ان کے بارے میں صِرْف سوچنے سے کوئی اَثَر نہیں ہوتا، مثال کے طَور آپ جو خوشبُو استعمال کرتے ہیں، آپ اس خوشبو کی شیشی کو  ہاتھ میں نہ لیں، کپڑوں پر نہ لگائیں، صِرْف بیٹھ کر اُس خوشبو کا نام پکارنا شروع کر دیں، کیا آپ کو خوشبُو آجائے گی؟ کیا کپڑے معطّر ہو جائیں گے؟ کیا ناک اور سونگھنے کے آلات کو تسکین پہنچے گی؟ نہیں...!! ایسا نہیں ہوتا۔ آپ کو خوشبُو لینی پڑے گی، لگانی پڑے گی، پِھر خوشبُو آئے گی بلکہ ہمارا تو حال یہ ہے کہ خوشبُو لگا بھی لیں تو تھوڑی دیر کے بعد محسوس ہونا بند ہو جاتی ہے، قربان جائیے! آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سونگھنے کی طاقت مُبارَک پر...!! کوئی غیر مُسْلِم مرا نہیں ہے، اس کی رُوح قبض


 

 



[1]...  مسلم، کتاب الجنۃ و صفۃ...الخ، باب عرض مقعد المیت...الخ، صفحہ:1100، حدیث:2872۔