Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا جشنِ وِلادت ہے، الحمد للہ! صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے بھی اپنے دَور کے تقاضوں کے مُطَابق وِلادتِ مصطفےٰ کی خوشی کی، اس نعمت پر اللہ پاک کا شکر بجا لائے بلکہ خُود ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی اپنا جشنِ وِلادَت منایا کرتے تھے بلکہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو سالانہ نہیں بلکہ ہر ہفتے یعنی ہر پِیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا جشنِ وِلادت مناتےتھے۔

ہم بھی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُھوم دَھام سے جشنِ وِلادت منائیں گے۔ جشنِ وِلادت کی خوشی میں اچھے، صاف ستھرے کپڑے بھی پہنیں گے، تیار ہو کر جلوسِ میلاد میں بھی شرکت کریں گے، آقا کی آمد کے نعرے بھی لگائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا کو بتا دیں گے کہ ہمارے بےمثل و بےمثال آقا کا جشنِ وِلادَت ہے، الحمد للہ! ہم اس پر دِل و جان سے خوش بھی ہیں اور رَبِّ کریم کے شکر گزار بھی ہیں۔

منانا جشنِ میلادُالنبی ہرگز نہ چھوڑیں گے                               جلوسِ پاک میں جانا کبھی ہرگز نہ چھوڑیں گے

لگاتے جائیں گے ہم یارسولَ اللہ کے نعرے        مچانا مرحبا کی دھوم بھی ہرگز نہ چھوڑیں گے

نبی کے نام پر سو جان سے قربان ہوجائیں                          غلامانِ نبی ذِکرِ نبی ہرگز نہ چھوڑیں گے([1])

جشنِ وِلادت کی خوشی میں روزہ رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو! اپنے آقا،کریم آقا، رحیم آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی ادا کو ادا کرتے ہوئے جشنِ وِلادَت کی خوشی میں روزہ بھی رکھیں گے۔

یاد رہے!یہ نفل روزہ ہے، جس سے بَن پڑے، طبیعت ساتھ دے تو روزہ رکھ لینا چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس نے ثواب کی اُمِّید رکھتے ہوئے ایک نفل روزہ رکھا،


 

 



[1]...وسائل بخشش، صفحہ:414-415ملتقطاً۔