Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں زندگی گزارنے لگا۔

دل کی کالک دُھلے مرضِ عصیاں ٹَلے                         آؤ سب چل پڑیں قافلے میں چلو

کر سفر آئیں گے، تو سُدھر جائیں گے                          اب نہ سستی کریں، قافلے میں چلو([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مختلف اپیلی کیشن کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔ دعوتِ اسلامی کے  I.T ڈیپارٹمنٹ کے تحت اب تک کئی موبائل ایپلی کیشن لاؤنچ کی جا چکی ہیں؛(1):تفسیر صِراطُ الجِنان موبائل اپیلی کیشن : قرآنِ کریم پڑھنے، اسے سمجھنے اور قرآنِ کریم کا فیضان لوٹنے کیلئے ایک زبردست اور نِرالی ایپلی کیشن ہے۔ اس کے ذریعے قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ کر نُورِ قُرآن سے سِینہ روشن کر سکتے ہیں۔ (2): فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن: بہت پیاری ایپلی کیشن ہے، اس کے ذریعے آپ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اَحادِیث اور ان کی شرح پڑھ سکتے ہیں۔۔ اس ایپلی کیشن میں حدیث پاک کی مشہور کتابیں مثلاً * مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح * الأربَعِیْنِ النّوویَّۃ اردو ترجمہ و شرح کے ساتھ * رِیاضُ الْصَّالِحِیناردو ترجمہ و شرح کے ساتھ * أَربَعِیْنِ حَنَفِیَّہ(اردو) * اور مُنْتَخَب اَحَادِیث (اردو)شامِل کی گئی ہیں * اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اَحادیثِ کریمہ کو کتابی صُورت میں (یعنی جلدوں کے اعتبار سے) بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں، اس ایپلی کیشن میں سرچ آپشن


 

 



[1]...وسائل بخشش، صفحہ:669-672۔