Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi
جائے گی۔ لہٰذا کثرت سے دُرود ِپاک پڑھنے کی عادَت بنائیے! آج ہی سے دُرودِ پاک پڑھنا شروع کر دیجئے! امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیک اَعْمال میں ہمیں ترغیب دِلائی کہ روزانہ (زیادہ نہیں تو) کم از کم 313 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا کریں۔ نِیّت کیجئے! آج ہی سے اِس نیک عَمَل کو مضبوطی سے تھام لیں گے، وقت مقررکر کے روزانہ کم از کم 313 مرتبہ درود شریف تو لازمی پڑھا کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
اعلیٰ سے اعلیٰ رِفْعَت والے بالا سے بالا عَظْمَت والے
سب سے برتَر عزّت والے صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ
صَلَّی اللہ عَلَیْکَ وَسَلَّم، صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ
مالِکِ کُل کے تم ہو نائِب سب ہے تمہارا حاضِر و غائِب
تم ہو شَہُودُ و غَیبت والے صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ
صَلَّی اللہ عَلَیْکَ وَسَلَّم، صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ
تم ہو حق کے، وہ ہے تمہارا سب ہے تمہارا جو ہے اس کا
حق سے ایسی اُلْفت والے صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ
صَلَّی اللہ عَلَیْکَ وَسَلَّم، صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([2])