Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم راضی ہوں گے وہی ہمارا ہر کام  عبادت بن جائے گا اور اللہ پاک کی جناب سے ہمیں ثواب کا حق دار بنا دے گا۔

مسلمانوں کو سنتوں کی ترغیب دلاتے ہوئے امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہاپنی کُڑھن کا اظہار یوں فرماتے ہیں:

سنّت کی طرف لوگو تم کیوں نہیں آجاتے          کیوں سرْد گناہوں کا بازار نہیں ہوتا

سرکار کا عاشق بھی کیا داڑھی منڈاتا ہے                   کیوں عشق کا چہرے سے اظہار نہیں ہوتا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی مذاکرے اور مدنی قافلے کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول !دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، نیک بننے اور ایمان کی حفاظت کا ذِہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔

الحمد للہ! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ہر ہفتے کو نمازِ عشاکے بعد مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، ہزاروں عاشقانِ رسول اپنے UC، ٹاؤن،شہروں میں اجتماعی طورپر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اِہتمام کرتے ہیں اورمدنی چینل،سوشل میڈیا(مثلاً یوٹیوب،فیس بُک وغیرہ)کے ذریعےتو نہ جانے دُنیا میں کہاں کہاں مدنی مذاکرہ دیکھا جارہا ہوتا ہے،آپ بھی مدنی مذاکرے میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین سیکھنے کو ملے گا