Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

   ہے * انبیائے کرام سے اُونچا رُتبہ رسولوں کا ہے * پِھر رسولوں میں سب سے اُونچے رُتبے والے رسول ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں۔

خُدا کے بعد افضل جاننا تم کو دو عالم سے                  یہی تو ہے ہمارا دِین و ایماں یارسولَ اللہ!

ایسی شان کسی کو نہ مِلی

پیارے اسلامی بھائیو! آیتِ کریمہ پر ذرا غور فرمائیے! اللہ پاک نے فرمایا:

وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍؕ     (پارہ:3، سورۂ بقرہ:253)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور کوئی وہ ہے جسے سب پر درجوں بلند ی عطا فرمائی

یہاں دیکھئے! اللہ پاک نے یہ تو بتا دیا کہ مَحْبُوب مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب نبیوں سے افضل ہیں مگر آپ کا نامِ پاک ذِکْر نہیں فرمایا۔ اس میں کیا حکمت ہے...؟ یہ بھی بڑی ایمان افروز بات ہے، عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: نام کی ضرورت وہاں ہوتی ہے، جہاں اِس شان کا دوسرا بھی موجود ہو، اگر اِس شان کا مالِک ایک ہی ہو تو نام لینے کی ضرورت نہیں ہوتی، ویسے ہی بات سمجھ میں آجاتی ہے۔

سادہ مثال سے عرض کروں؛ اگر میں کہوں: * میرا خالِق وہ ہے، جس نے یہ آسمان بنایا ہے۔ آپ سمجھ جائیں گے کہ میں کس کی بات کر رہا ہوں، آسمان بنانے والی ذات ایک ہی ہے، لہٰذا نام لینے کی ضرورت پیش