Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

نہیں کی گئی، اس سے بدبُو پھیلی نہیں ہے، صِرْف آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کو بتایا ہے کہ جب غیر مُسْلِم کی رُوح نکلتی ہے تو اس سے بدبُو پھیلتی ہے، صِرْف زبان مبارک سے یہ کہا ہی تھا، آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو وہ بدبو محسوس ہونا شروع ہو گئی اور آپ نے ناک مُبارَک پر کپڑا رکھ لیا۔

یہ ہے پیارے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سونگھنے کی طاقت...!! قرآنِ کریم میں ذِکْر ہے، حضرت یُوسُف عَلَیْہ ِالسَّلام کا کرتا مبارک مِصْر سے چلا تھا، حضرت یعقوب عَلَیْہ ِالسَّلام کو کَنْعان میں بیٹھے ہوئے میلوں دُور تک اس کی خوشبُو محسوس ہو گئی تھی، یہ بھی بڑے کمال کی بات ہے ...!! مگر سوچئے تو سہی وہاں اگرچہ میلوں کا فاصلہ ہے مگر خوشبُو موجود تو ہے، یہاں خوشبُو یا بدبُو موجود ہی نہیں ہے، صِرْف اس کانام لیا ہے، محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے...!!

بیان کا خُلاصہ

سُبْحٰنَ اللہ! یہ میرے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانیں ہیں...!! الغرض؛ اللہ پاک نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ہر لحاظ سے، ساری مخلوقات سے اُونچی شانیں عطا فرمائی ہیں، آپ کو درجوں بلندیاں عطا فرمائیں * آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو نبیوں کا نبی بنایا * سب نبیوں کو آپ کی خوشخبری سنانے بھیجا * سب نبیوں کو اُونچی شانیں عطا فرمائیں تو آپ کے صدقے میں عطا فرمائیں * آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اپنا حبیب بنایا * جسمانی لحاظ سے دیکھیں تو * جیسی دیکھنے کی طاقت آپ کو عطا کی گئی، ایسی کسی کو عطا نہ ہوئی * جیسی رفتار مبارک آپ کو عطا ہوئی، ایسی کسی کو عطا نہ ہوئی، * جیسی لطافت و نورانیت آپ کو بخشی گئی، ایسی کسی کو نہ بخشی گئی * جیسی دیکھنے کی طاقت آپ کو دی گئی، ایسی کسی کو نہ دی گئی * جیسی سُننے کی طاقت * چکھنے کی طاقت * سونگھنے کی طاقت