Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! * رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بڑی رحمت عطا ہونے کی رات

ایک مرتبہ آدھی رات کا وقت تھا، اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کے حَوّاریوں (یعنی آپ پر ایمان لانے والے خوش نصیبوں) نے نماز ادا کی، پِھر حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کے گِرد جمع ہو گئے۔ یہ ایک نِرالی رات تھی، اَنوکھی رات تھی، کون سی رات تھی؟ خُود حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی زبانی سنیئے!

آپ نے اپنے حوّاریوں سے فرمایا: آج وہ رات ہے جو مسیحا رسول (یعنی مُحَمَّد  مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) کے زمانے میں سالانہ جشن کے طور پر منائی جایا کرے گی، اس لئے میں نہیں چاہتا کہ آج ہم سو جائیں بلکہ آج ہم اپنے رَبِّ کریم کے حُضُور 100 مرتبہ سَر جھکاتے ہوئے نماز ادا کریں گے، اپنے رَبّ کے حُضُور سجدہ کریں گے۔ مزید فرمایا: ہمیں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں اس رات میں ایک بڑی نعمت عطا فرمائی ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے اللہ پاک کے نبیوں کی...!! حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام وہ شان والے نبی ہیں، جن کے معجزۂ عِلْمِ غیب کا الگ طور پر قرآنِ کریم میں ذِکْر آیا ہے اور آپ کے عِلْمِ غیب کی شان دیکھئے! ہزاروں سال پہلے کی بات ہے، حضرت


 

 



[1]... انبیائے سابقین اور بشارتِ سید المرسلین، صفحہ:45۔