Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیعُ الاوّل

سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

شبِ وِلادت میں سب مسلماں نہ کیوں کریں جان و مال قرباں

ابولہب جیسے سخت کافِر خوشی میں جب فیض پا رہے ہیں

زمانہ بھر کا یہ قاعِدہ ہے کہ جس کا کھانا، اُسی کا گانا

تو نعمتیں جن کی کھا رہے ہیں، اُنہیں کے ہم گیت گا رہے ہیں

خُدا کے وہ ہیں، خُدائی اُن کی، رَبّ اُن کا مولیٰ، وہ سب کے آقا

نہیں خُدا تک رسائی اُن کی جو اِن سے ناآشنا رہے ہیں([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

سب سے اُونچے رُتبے والے نبی

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے اُونچے رُتبے والے نبی ہیں * جو رُتبہ * جو مقام * جو فضیلت * جو شان * جو عظمت * جو عزّت * جو قُرْب * جو درجات * جو بلندیاں * جو عُرُوج رَبِّ رحمٰن نے * مالِکِ کائنات نے * خالِقِ کائنات نے اپنے مَحْبُوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطانصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرمایا ہے، ایسا رُتبہ، ایسا مقام، ایسی عظمت، ایسی شان، ایسا قُرب، ایسا عُرُوج نہ پہلے کسی کو مِلا ہے، نہ آیندہ کسی کو مِل سکتا ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍۘ-مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍؕ   

(پارہ:3، سورۂ بقرہ:253)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ رسول ہیں ہم نے ان


 

 



[1]... دیوانِ سالک، صفحہ:35تا37 ملتقطاً۔