Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

وضاحت: یعنی اوصاف ختم ہوجانا بھی ایک طرح سے عیب ہے، یَا رَسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کے اوصاف وکمالات تو ایسے ہیں کہ ”ختم ہوجانے“ کے عیب سے بھی پاک ہیں، اے میرے باکمال آقا، بےمثال آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!میں حیران ہوں کہ آپ کی کیا کیا شانیں بیان کروں۔

ایک جگہ فرماتے ہیں:

اے رضا خود صاحِبِ قرآں ہے مَدَّاحِ حضور

تجھ  سے  کب  ممکن  ہے  پھر  مِدْحت  رسولُ  اللہ  کی([1])

جن کی تعریفیں رَبِّ کائنات قرآن میں فرماتا ہے، ان کی تعریف کا حق ہم جیسے ادنیٰ غُلام کیسے ادا کر سکتے ہیں...؟؟ بَس ہمیں یہی تمنّا کرنی چاہئے کہ اللہ پاک ہمیں ایسے عظیمُ الشَّان،بے مِثْل و بے مِثال،خوش خِصال و با کمال آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا سچّا غُلام،باعَمَل و شکر گزار اُمّتی بننے کی توفیق عطا فرمائے! کاش! دِل میں عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ایسے چراغ جلیں کہ دُنیا تو کیا قبر بھی اس چراغ سے روشن ہو جائے۔

لحد میں عشقِ رُخِ شَہ کاداغ لے کے چلے                         اندھیری رات سنی تھی، چراغ لے کے چلے ([2])

وضاحت:سُنا ہے قبر کی رات اندھیری ہے، چنانچہ ہم نے دِل میں عشقِ رسول سجا لیا، یہی وہ چراغ ہے، جو اندھیری قبر کو روشن کر دے گا۔

جشنِ وِلادت اور جلوسِ میلاد کے متعلق مدنی پھول

اے عاشقانِ رسول! کل بارہویں شریف(یعنی ربیعُ الاَوَّل کی12تاریخ) ہے۔ پیارے


 

 



[1]...حدائقِ بخشش،صفحہ:153۔

[2]...حدائقِ بخشش،صفحہ:369۔