Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

کا مبارَک نُور اللہ پاک کی جملہ صفات کا مظہر بن چکا تھا۔

تُو ہےخورشیدِرسالت پیارے،چُھپ گئےتیری ضیامیں تارے

انبیا      اور   ہیں    سب  مہ  پارے، تجھ  سے  ہی  نور  لیا  کرتے  ہیں([1])

تمام جہانوں کے نبی

پیارے اسلامی بھائیو! محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطانصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ایک شان اللہ پاک نے یہ بھی بیان فرمائی، ارشاد ہوتا ہے:

ٖ لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرَ ﰳاۙ (۱) (پارہ:18 سورۂ فرقان:1)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تا کہ وہ تمام جہان والوں کو ڈر سُنانے والا ہو۔

اس آیتِ کریمہ سے ثابت ہوا کہ محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطانصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تمام جہانوں کے نبی ہیں، اس میں بھی شانِ مَحْبُوبِیّت کا اظہار ہے، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: کام جتنا بڑا ہو، اُس کی ذِمَّہ داری بھی اُتنے ذیشان کو دی جاتی ہے، اللہ پاک نے سارے انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کو ایک ایک قوم، ایک ایک خطّے کا نبی بنایا مگر محبوبِ ذیشانصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو یہ شان بخشی کہ جتنی مخلوقات ہیں، جتنے جہان ہیں، آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو سب کا نبی بنایا، اس سے پتا چلتا ہے کہ ایک خطّے اور تمام جہانوں میں جتنا فرق ہے، محبوبِ کریمصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان سارے نبیوں کی شان سے اتنی ہی زیادہ ہے۔([2])

نبی اور اُمّتی کا بنیادی فرق

پیارے اسلامی بھائیو! امام فَخْرُ الدِّین رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بڑی پیاری تحقیق فرمائی، لکھتے


 

 



[1]... حدائقِ بخشش،صفحہ:112۔

[2]... فتاویٰ رضویہ، جلد:30، صفحہ:145، 146 بتصرف۔