Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے، قرآنِ کریم میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پارہ:21، احزاب:21)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک تمہارے لئےاللہ کے رسول میں بہترین نمونہ موجود ہے

 معلوم ہوا؛پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی سیرت میں  پیروی کیلئے بہترین طریقہ موجود ہے جس کا حق یہ ہے کہ اس کی اقتدا اور پیروی کی جائے۔

پیارے اسلامی بھائیو! ہم عاشقانِ رسول ہیں تو ہمیں اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہیے؟ ایسی گزارنی چاہیے جیسی ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے گزاری * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے چہرے پر داڑھی سجائی  اور داڑھی نہ رکھنے والوں سے سخت ناراضی کا اظہار فرمایا، ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے چہروں کو داڑھیوں سے سجا لیں     اور مصطفیٰ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ناراضی کی بجائے اُن کی نگاہِ کرم کے حق دار بن جائیں * پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے  سفید لباس پسند فرماتے تھے  ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سنتوں بھرا لباس پہنا کریں * آپ اکثر باعمامہ رہا کرتے، نماز میں بھی زیادہ تر عمامہ استعمال فرماتے، ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اس سنت پر عمل کریں  * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اکثر زلفیں رکھیں ، تو پھر ہمیں بھی زلفیں سجا لینی چاہیں *   آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو مسواک بہت پسند تھی، عموما وضو سے پہلے، گھر جاتے، رات کو سونے سے پہلے مسواک فرمایا کرتے، حتیٰ کہ اپنے آخری وقت میں بھی  حضرت عائشہ رَضِیَ اللہ عنہا  سے مسواک کرنے کی خواہش فرمائی، ہمیں بھی چاہیے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اس سنت پر  اور مسواک کرنے کی عادت بنائیں۔

الغرض ہمیں چاہیے کہ  ہم اپنا سونا جاگنا، اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا ، ہر کام سنّت ِمصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مطابق کرلیں ۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے جہاں پیارے