Book Name:Hum Aur Social Media
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا*خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے، مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت سیدہ عائشہ صِدِّیقہ، طَیِّبَہ، طاہِرہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم (کی خِدْمت میں خَمِیْصَہ نامی ایک خوبصُورت ڈیزائن والی چادر پیش کی گئی، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) نے اسے اَوڑھ کر نماز ادا فرمائی، سلام پھیرنے کے بعد فرمایا: مجھے خَطْرَہ ہوا کہ اس چادر کے پُھولوں کے سبب تَوَجُّہ بَٹ جائے گی، لہٰذا یہ چادر اَبُو جَہْم (صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ) کو دے آؤ! ([2])
مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں : عربی میں خَمِیصَہ بیل بوٹے(یعنی ڈیزائن Design) والی چادر کو کہتے ہیں، یہ اُونی سیاہ چادر تھی جو اَبُو جَہْم(رَضِیَ اللہُ عنہ) نے ہدیۃً (یعنی بطور Gift) خدمت ِ اَقدس میں پیش کی تھی،