Book Name:Hum Aur Social Media
آپ فرماتے ہیں: اَلْکَوْنُ کُلُّہٗ ظُلْمَۃٌ وَ اِنَّمَا اَنَارُہٗ ظُہُوْرُ الْحَقِ فِیْہِ یعنی یہ ساری کی ساری دُنیا ظلمت اور اندھیرا ہے، یہ اللہ پاک کا نام ہے، جو اِسے روشن کر دیتا ہے۔([1])
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اس دُنیا کا ہر کام ظلمت اور اندھیرے کا سبب ہے، جب ہم اس میں اللہ پاک کی رضا کو شامِل کرتے ہیں تو وہ کام نیکی اور نُور بن جاتا ہے۔ بس سوشل میڈیا کا استعمال بھی اچھے کاموں کے لئے ہی کیجئے! ایسے کاموں کے لئے کیجئے! جن کا دُنیا یا آخرت میں کوئی فائدہ ہو، جن میں آپ اچھی نیتیں کر سکتے ہوں، ورنہ اس سے دُور ہی رہئے!
(3):وقت مقرر کر لیجئے!
اپنا ٹائِم ٹیبل (Time table)بنائیے! اور سوشل میڈیا کے بامقصد استعمال کے لئے بھی ایک خاص وقت رکھئے! صِرْف اسی وقت میں استعمال کیجئے! یونہی یہ بھی احتیاط فرمائیے کہ جب بھی موبائِل اُٹھائیں، ہاتھ میں لیں، اس سے پہلے اچھی طرح ذِہن بنا لیجئے کہ میں کس مقصد کے لئے موبائِل لے رہا ہوں، پِھر وہی مقصد پُورا کر کے موبائِل رکھ دیجئے! اس کے عِلاوہ دیگر ایپلی کیشنز وغیرہ مت کھولئے!
(4):فیملی کو ٹائِم دیجئے!
فیملی ٹائِم میں موبائل استعمال مت کیجئے! بلکہ اس وقت موبائل کو اپنے سے دُور کر دیجئے! یہ بہت اَہَم پوائنٹ ہے۔ افسوس! کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگ اپنی فیملی کو، اپنے بچوں کو پُوری طرح وقت نہیں دیتے، یاد رکھئے! ہمارا پیارا دِینِ اسلام ہمیں سوشل لائِف (Social life)گزارنے کی ترغیب دِلاتا ہے، یعنی ہمیں چاہئے کہ اپنے گھر والوں،