Book Name:Hum Aur Social Media
سب سے بڑا نقصان تو اس کا یہی ہے کہ سوشل میڈیا غفلت کا بہت بڑا سبب ہے۔ قرآنِ پاک میں اللہ پاک نے سب انسانوں سے ایک سُوال فرمایا ہے، بہت فِکْر انگیز اور سوچنے سمجھنے کے لائق سُوال ہے، اللہ پاک فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ(۶) (پارہ:30، سورۂ انفطار:6)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے انسان!تجھے کس چیز نے اپنے کرم والے ربّ کے بارے میں دھوکے میں ڈال دیا۔
یہ سُوال مجھ سے بھی ہے، آپ سے بھی ہے، زَیْد، عَمْرو، بَکر وغیرہ سب سے ہے، سب کے لحاظ سے اس کا جواب مختلف ہو گا*کسی کو دُنیا کی محبّت اللہ پاک سے غافِل کرتی ہے*کسی کو مال کی طلب اللہ پاک سے غافِل کرتی ہے*کسی کو منصب کی چاہت غافِل کرتی ہے*کسی کو فضولیات کی کثرت غافِل کرتی ہے*کسی کو نفسانی خواہشات اللہ پاک کی یاد سے غافِل کرتی ہیں*کسی کو حَسَد غافِل کرتا ہے*کسی کو بغض و کینہ غافِل کرتا ہے*کسی کو عزّت و شہرت کی خواہش غافِل کرتی ہے اور ایک چیز جو شاید سب کے لئے وبالِ جان ہے، جو بچے ہوئے ہیں، وہ بچے ہوئے ہیں، اُن کے عِلاوہ سب کو اللہ پاک کی یاد سے غافِل کرنے والی چیز سوشل میڈیا بھی ہے۔
کتنے لوگ ہیں جو سوشل میڈیا کی وجہ سے اللہ پاک کی یاد سے غافِل ہیں، کتنے ایسے ہیں کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے *ان کی جماعت چُھوٹ جاتی ہے*نمازیں قضا ہو جاتی ہیں*روزانہ فیس بُک چلانے کا وقت مِل جاتا ہے مگر افسوس! روزانہ قرآنِ کریم کھولنے، تِلاوت کرنےکا وقت نہیں ملتا*یوٹیوب روزانہ بِلا ناغہ دیکھتے ہیں، درودِ پاک روزانہ نہیں پڑھا