Hum Aur Social Media

Book Name:Hum Aur Social Media

اللہ والوں کا پیارا اَنْداز

حضرت رابعہ بصریہ رَحمۃُ اللہِ علیہابہت بڑی وَلِیّہ ہوئی ہیں۔ ایک مرتبہ آپ  کمرے میں بیٹھی اللہ پاک کی یاد میں مصروف تھیں۔ باہَر بارِش ہوئی*موسَم خوبصُورت ہو گیا*ہر چیز نکھری نکھری تھی*درختوں کے پتّے غسل کر چکے تھے*ہلکی ہلکی ہوا چل رہی تھی *ٹھنڈی ٹھنڈی دُھوپ نکلی ہوئی تھی*اس کے ساتھ آسمان پر دھنک بھی بن گئی، 7رنگوں کا خوبصُورت دائرہ جو بارِش کے بعد کبھی کبھی آسمان پر بن جاتا ہے، اسے دھنک کہتے ہیں۔ یہ سارا منظر بہت خُوبصُورت اور سُہانا تھا۔ حضرت رابعہ بصریہ رَحمۃُ اللہِ علیہا کی خادِمہ نے یہ منظر دیکھا تو عرض کیا: اے رابعہ! باہَر تشریف لائیے! اللہ پاک کی قُدْرت کا نظارہ دیکھئے! فرمایا: یہ نظارے چھوڑو...!! اندر آؤ! میرے ساتھ بیٹھ کر یہ منظر بنانے والے کی یاد میں مَصْرُوف ہو جاؤ...!!([1])

نہ غرض کسی سے نہ واسطہ                                                                                مجھے کام اپنے ہی کام سے

تیرے ذِکْر سے، تیری فکر سے                                                             تری یاد سے، ترے نام سے

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہیں اللہ والوں کے پیارے انداز...!! قُدْرت کے حَسِیْن نظارے دیکھنا جائِز ہے، اس میں گُنَاہ نہیں ہے مگر یہ اللہ والے ہیں، اللہ پاک سے محبّت کرنے والے لوگ ہیں، اللہ پاک کی یادمیں ایسے مَصْرُوف رہتے تھے کہ اس طرف سے تَوَجُّہ ہٹا کر کسی طرف خیال نہیں لگایا کرتے تھے۔

ہم اور سوشل میڈیا(Social media)

افسوس! اب ہمارا حال تو بالکل بےحال ہے۔ اَوَّل تو یادِ اِلٰہی کے لئے وقت نکالتے ہی


 

 



[1]...تذکرۃ الاولیا،باب ہشتم،  جلد:1، صفحہ:72۔