Book Name:Hum Aur Social Media
اللہ پاک ہمیں سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے محفوظ فرمائے اور اس سہولت کا صِرْف و صِرْف درست اور نیک استعمال ہی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
دعوتِ اسلامی اور جدیدٹیکنالوجی کا مثبت استعمال
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! اُمّت کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے بچانے اور اس ٹیکنالوجی کو نیکیوں کا ذریعہ بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اپنی خِدْمات انجام دے رہی ہے*دعوتِ اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ بھی ہے۔ جس کے تحتمختلف پلیٹ فارمز (Different platforms) مثلاً*یوٹیوب *فیس بک *انسٹاگرام وغیرہا کے ذریعے عاشقانِ رسول کو*اللہ پاک اور اس کے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے احکامات کا پابند بنانے کی کوشش کرنے *صحابۂ کرام اور اہل بیت اطہار رَضِیَ اللہُ عنہم کی محبّت کے جام پلانے*اللہ پاک کے اولیا کا باادب بنانے*سچے اسلامی عقائدسکھانے *درست دینی معلومات فراہم کرنے کیلئے علمی و تحقیقی باتیں اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے 100 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تقریباً 641ملین (Million) یعنی64 کروڑ10لاکھ،فالورز(Followers) ہیں جبکہ ویوز کی تعداد بلینز(Billions) یعنی اربوں میں ہے۔*اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہآئی ٹی I.Tڈیپارٹمنٹ ہے جس کی طرف سے *اب تک 40 ویب سائٹس * 32 موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، ایک ایپلی کیشن ہے:دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز Dawateislami Digital Services بھی ہے، جس کے ذریعے آپ دعوتِ اسلامی